برطانیہ کی یورپی یونین سے وابستگی کے ریفرنڈم میں شکست کے بعد وزیر اعظم کیمرون مستعفی

لندن: برطانیہ کے یورپی یونین میں برقرار رہنے یا اس سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے ہونے والے استصواب رائے میں یورپی یونین سے نکل جانے کی موافقت میں52فیصد ووٹ پڑنے کے بعد اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
مسٹر کیمرون برطانیہ کی یورپی یونین سے وابستگی برقرار رکھنے کے حق میں تھے اور ریفرنڈم کے دوران انہوں نے ووٹ بھی اسی کی موافقت میں ڈالا تھا۔نتائج منظر عام پر آتے ہی کیمرون نے اپنی 10ڈاو¿ننگ اسٹریٹ سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی جذباتی تقریر میں اعلان کیا کہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔
جہاں ایک جانب انگلستان نے یورپی یونین سے علیحدہ ہوجانے کے حق میں زبردست اکثریت سے ووٹ کیا وہیں اسکاٹ لینڈ اورشمالی آئرلینڈ نے اس سے وابستگی برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔
اگرچہ لندن والوں نے بھی یورپی یونین میں شامل رہنے کی حمایت کی تھی لیکن خرابی موسم کے باعث بھاری تعداد میں ووٹ نہ پڑ سکے اور توقع سے کہیں کم و وٹنگ ہوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ اگر توقع کے مطابق ووٹنگ ہوتی تو معاملہ اگر وابستگی برقرار رکھنے کے حق میں نہ بھی جاتا تو شاید ٹائی ضرور ہو جاتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: David cameron resigns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply