انڈونیشیا میں6.7کی شدت کا زلزلہ

سنگاپور: انڈونیشیا میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریختر پیمانے پر اس زلزلہ کی شدت6.7ماپی گئی۔ امریکی ارضیاتی سروے کے محکمہ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز دارون کے مغرب میں 630کلومیٹر دور شمال میں بانداسمندر میں سطح سے180کلومیٹر نیچے تھا۔ حکام کے مطابق یہاں سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی ہے.
زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجے آیا۔ انڈونیشیا کی قدرتی تباہی سے متعلق ادارے کے مطابق مولوکاس جزیرہ کے رہائشیوں نے بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Darwin earthquake nt shakes as magnitude 6 7 earthquake hits off indonesia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply