تبتیوں کے روحانی رہنمادلائی لاما نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملنے امریکہ جائیں گے

الان بٹور:تبت کے نومنتخب لیڈر دلائی لاما نے کہا ہے کہ وہ امریکہ جاکر اس ملک کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ دلائی لاما کے اس قدم سے چین ناراض ہوسکتا ہے۔
دلائی لاما نے منگولیا کی راجدھانی ایلان بتور میں امریکہ کے صدارتی چناؤ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ انہوں نے ہمیشہ امریکہ کو آزاد دنیا کے اہم ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جانے میں کچھ دقتیں ہیں مگر وہ وہاں نئے صدر سے ملاقات کے لئے جائیں گے۔انہوں نے امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے حوالے سے پیدا ہونے والے اعتراضات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی تشہیر کے دوران امیدوار کو کچھ بھی کہنے کی زیادہ آزادی ہوتی ہے۔
لیکن چناؤ جیتنے کے بعد ذمہ داریاں آجاتی ہیں جنہیں پورا کرنا پڑتا ہے۔ دلائی لاما نے جون میں امریکہ کے دورے کے وقت صدر بارک اوباما سے ملاقات کی تھی جس سے چین بے حد ناراض ہوگیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Dalai lama to meet us president elect donald trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply