اوبامہ اورخلیجی تعاون کونسل رہنماؤں کی گفتگو میں داعش اور ایران سر فہرست موضوع رہیں گے

ریاض:امریکہ کے صدر براک اوبامہ اپنے وزیر دفاع آشتون کارٹرکے ہمراہ بدھ کو سعود عرب کے دارالسلطنت ریاض پہنچ رہے ہیں جہاں وہ جمعرات کو خلیجی بلاک کے لیڈروں سے ملاقات کے لیے خلیجی تعاون کونسل۔امریکہ سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود امریکی صدر سے ہمہ پہلو تبادلہ خیال کریںگے۔
خلیجی رہنماو¿ں بشمول شاہ سلمان سے اوبامہ کی گفتگو میں دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر سیر حاصل بحث ہونا متوقع ہے۔ اس گفتگو میں داعش کے خلاف جنگ ، یمن میں سعودی قیادت مین امن مساعی ، ایران اور سب سے بڑھ کر علاقائی استحکام کے معاملات گفتگو کا مرکز رہیں گے۔امریکی سفیر متعین سعود ی عرب جوزف ویسٹ فال نے کہاکہ سعودی عرب اور خلیجی تعاون کونسل پارٹنروں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات خطہ کے استحکام کا سنگ بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ خلیجی تعاو ن کونسل کے رکن ممالک سے اپنی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مستحکم کرنے کا پابند عہد ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: daesh yemen iran to figure high in obama gcc talks in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply