داعش کا خونخوار دہشت گرد ’ویمپائر‘ عراق کے عنبر شہر میں عراقی فورسز کی کارروائی میںہلاک

بغداد: دہشت پسندد گروپ دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش)کے سرغنوں میں سے ایک خطرناک دہشت گرد جسے ویمپائر کے طور پر پکارا جاتا ہے مغربی عراق کے العنبرمیں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے۔
عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ابو طحٰہ تنسی کے مطابق عراقی اسپیشل فورسز کی کارروائی میں منجملہ 10دہشت گرد مارے گئے جن میں ویمپائر بھی شامل ہے۔
داعش گروپ کے شکست خوردہ ہوجانے کے باوجود تکفیری دہشت گرد بغداد اور عراق کے شمال، مشرق اور مغرب میں اکا دکا کارروائیاں کر ہی رہے ہیں۔
عراق کی پاپولر موبیلائزیشن فورسز نے ہفتہ کو بھی توز خوماتو شہر کو داعش کے دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کارروائی کی تھی۔

Title: daesh vampire killed in western iraq | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply