پا کستان و افغانستان کے تعلقات میں کشیدگی کا داعش فائدہ اٹھائے گا: امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا فائدہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کو ہو رہا ہے اور اس خطہ میں وہ اپنی جڑیں مضبوط کررہا ہے۔ پاکستان کی ویب سائٹ ڈان کے مطابق گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں امریکہ نے داعش سے نمٹنے کے لیے 68 ممالک کی کانفرنس بلائی تھی۔
اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں داعش سرگرم ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں کئی دہشت گردانہ حملوں کو بھی انجام دے چکی ہے۔ اس علاقے میں اس تنظیم کو دولت اسلامیہ خراساں ( داعش خراساں) نام سے پہچانا جاتا ہے اور یہ افغان علاقوں اور پاکستان۔افغانستان کی سرحد پر واقع ٹھکانوں سے اپنی کارروائیاں کر رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں داعش کے تعلقات پاکستانی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔ ایک دیگررپورٹ میں کہا گیا کہ اس علاقے میں دہشت گرد گروپ پر امریکی حملے کافی موثر رہے ہیں جس سے داعش کا اثر علاقے میں محدود رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh to take advantage of pak afghan conflict in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply