داعش کے دہشت گردوں نے عراقی کنبہ کے پانچ افراد کو سر عام زندہ جلا دیا

بغداد: تکفیری داعش انتہا پسندوں نے ایک عراقی کنبہ کے پانچ افراد کو اس الزام میں زندہ جلا دیا کہ وہ دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے فرار ہونے کی کوشش کر ہے تھے۔
ان پانچوں کو جن میں تین بچے بھی شامل ہیں عراق کے شہر کرکک کے ریاض ڈسٹرکٹ میں ایک میان میں عوام کے سامنے زندہ جلا دیا۔داعش دہشت گردوں نے حال ہی میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں کے رہائشیوں کو پیش قدمی کر رہی عراقی فوج کے خلاف انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ان کی وہاں سے نقل مکانی کرنے پر پابندی لگا دی تھی ۔
منگل کے ہی روز داعش نے شمالی عرق میں میدان جنگ سے پیٹ دکھا کر بھاگنے کی کوشش کرنے پر اپنے ہی35ساتھیوں کو زندہ جلا دیا تھا۔

Title: daesh terrorists burn five member iraqi family to death | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply