داعش نے ا سپین کے بارسلونا میں حملے کی ذمہ داری لی، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

بارسلونا: دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) نے اسپین کے بارسلونا میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش کی نیوز ایجنسی اعماق کے مطابق داعش کے انتہا پسندوں نے بارسلونا میں حملہ کیا ہے۔ اس حملے کا مقصد اتحادی افواج کے ممالک کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم، اس گروپ نے اپنے دعوی کی تصدیق کے لئے کوئی ثبوت نہیں پیش کیاہے۔ بارسلونا کے وسط میں واقع مشہور سیاحتی مقام پر ایک گاڑی سیاحوں کی بھیڑ پر چڑھادی گئی تھی جس میں اس حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولس کا کہنا ہے کہ اس نے اس حملہ کے پانچ مشتبہ کو مار گرایا اور دو کوزندہ دبوچ لیا جن میں ایک مراکشی اور ایک ہسپانوی شہری بھی شامل ہے۔ پولیس نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کتنے افراد ملوث ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ شہر کے مضافات میں پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک اور مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم ماریانو روجی نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا اور اسے دہشت گردانہ حملے قرار دیا۔ فرانسیسی صدر ایمنوئل میکرون نے ٹویٹ کیاکہ”بارسلونا کے متاثرین کے ساتھ میری تعزیت”۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh terrorist group claims responsibility for barcelona van attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply