داعش کا پہلے فلپائنی شہر پر قبضہ،صدر نے ملک بھر میں مارشل لا لگانے کا اعلان کیا

فلپائن کے شہر ماراوی پر داعش کا قبضہ، صدر کی جانب سے ملک بھر میں مارشل لا لگانے کا اعلان، فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے منڈاناو کے شہر ماراوی پر دہشت گرد تنظیم داعش نے قبضہ کر لیا ہے۔ علاقے کے شہریوں نے دیگر مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کی ہے جبکہ فلپائن کی فوج دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہے۔ فلپائن کی فوج نے فلپائن میں داعش کے سربراہ انسیلون ہالیپون کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں تین فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔+فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفن لورنزانا کا کہنا ہے کہ ماراوی میں داعش کے جنگجووں نے سرکاری اسپتال، جیل اور یونیورسٹی سمیت متعدد اہم عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کے کئی مقامات پر داعش کے پرچم نصب کئے گئے ہیں جبکہ داعش کی جانب سے شہر کی کئی عمارتوں کو نذر آتش بھی کیا گیا ہے۔فلپائن کے صدر دوتیرتے نے داعش کو قومی سلامتی کے لئے بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے روسی صدر سے مدد بھی مانگی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh takes control of its first city in the philippines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply