موصل میں داعش نے انسانی ڈھال بننے سے انکار کرنے والے40شہریوں سمیت232افراد کو تہ تیغ کر دیا

جنیوا: دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش) کے دہشت گردوں نے امریکی قیادت والی اتحادی فوج کے خلاف ڈھال بننے سے انکار کرنے والے40افراد سمیت 232 عراقیوں کو قتل کر دیا۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر کی خاتون ترجمان راوینہ شامداسانی نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ داعش نے موصل میں جن 232 افراد کو ہلاک کیا ہے ان میں سابق عراقی سیکیورٹی فورسز (آئی ایس ایف) کے 190 اہلکار بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوںنے انسانی ڈھال بننے کا حکم ماننے سے انکار کرنے والے 40 شہریوں کو بھی موقع پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کی جانب سے ہلاک کیے جانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ اتحادی افواج موصل سمیت دیگر علاقوں کو داعش سے خالی کرانے کیلئے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کرچکی ہیں۔ داعش نے موصل پر کئی برسوں سے قبضہ قائم کررکھا ہے اور عراقی فورس ان کا قبضہ چھڑانے میں ناکام رہی ہیں۔ اس صورتحال کو بدلنے کے لئے امریکہ کی سربراہی میں متعدد ممالک کے فوجی اتحاد نے دو سال قبل داعش کے خلاف عراق میں پہلی فضائی کارروائی کی تھی۔‘

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh slaughtered at least 232 people near mosul un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply