داعش نے دو ترک فوجیوں کو زندہ جلانے کا ویڈیو جاری کیا

دبئی : خود کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) بتانے والے ایک گروپ نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں ترکی کے دو فوجیوں کو شام میں زندہ جلائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ کل جاری اس ویڈیو میں داعش کا ایک دہشت گرد ریموٹ کے سہارے آگ لگاتا ہے۔ داعش کے دعوے کے مطابق یہ ویڈیو شام میں چھیڑی گئی فوجی مہم کے دورکا ہے اور دونوں فوجیوں کو نومبر کے اواخر میں پکڑا گیا تھا۔
داعش نے ترکی سیکورٹی دستوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے ایسا کیا ہے۔ اس ویڈیو کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ترکی نے اس ویڈیو پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔ حالانکہ ترکی سیکورٹی دستوں نے گزشتہ ماہ شمالی شام میں اپنے دو فوجیوں سے رابطہ ٹوٹ جانے کی اطلاع دی تھی۔ ویڈیو میں دونوں فوجیوں کو ایک کھلے علاقے میں ایک پنجرے میں دکھایا گیا ہے۔
اس ہفتے کے اوائلمیں شمالی شام کے شہر الباب میں ترکی کے 16 فوجی مارے گئے تھے۔اس علاقے میں اس سال اگست سے داعش کے خلاف مہم چلا رہی ترک فوج کے لئے یہ اب تک کا سب سے بڑا نقصان بتایا جا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh releases disturbing video of killing two turkish soldiers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply