داعش نے 51ملکوں سے 22ہزار انتہاپسندوں کی بھرتی کی

انقرہ: تکفیری داعش کی افشا ہونے والی ایک دستاویز سے،جس میں تنظیم میں بھرتی ہونے والوں کا اندراج تھا،انکشاف ہوا ہے کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) نے دنیا بھر سے تقریباً22ہزار دہشت گردوں کی بھرتی کی ہے۔
داعش نے جن ملکوں سے یہ بھرتیاں کی ہیں ان میں یوکے سمیت یورپ کے کئی ممالک،امریکہ، کناڈا، شمالی افریقہ اورمشرق وسطیٰ سے کی ہیں۔ ان تمام بھرتیوں کی فائلیں داعش کے ایک منحرف انتہا پسند نے اسکائی نیوز کو دی ہیں۔
یہ دستاویزات جس میموری اسٹک میں تھیں اسے داعش کی داخلی سلامتی فورس کے سربراہ کے پاس سے داعش میں شمولیت سے پہلے فری سیرئین آرمی کے ایک سابق کارکن نے چرایا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس شخص نے جس نے اپنا نام ابو حامد بتایا یہ میموری اسٹک ترکی میں کسی نامعلوم مقام پر ملاقات کر کے دی۔
اسکائی نیوز نے بتایا کہ دستاویز میں کچھ نام پہلے ہی سے معروف ہیں لیکن فائل سے کچھ ان انتہا پسندوں کی شناخت میںمدد بھی مل سکتی ہے جو اپنے ملک کے حکام کے لیے غیر معروف ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh recruited 22000 terrorists from all over the world in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply