داعش نے فلوجہ میں شہریوں کو ہلاک کرنا شروع کر دیا

بغداد: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے موت کے گھاٹ اتارنے والے دستوں کو ان احکام کے ساتھ فلوجہ کے گلی کوچوں میں بھیج دیا گیا کہ چونکہ عراقی حکومت کی فوجوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے اس لیے کسی بھی شہری کو فلوجہ سے فرار ہوتے یا خود سپردگی کرتا پایا جائے تو اسے بلا تامل گولی مار کر ہلاک کر دیا جائے۔
جہاں ایک طرف عراق کی اتحادی فوجوں نے فلوجہ کی جانب برھنا شروع کر دیا ہے وہیں دوسری جانب مقامی باشندوں نے داعش کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے اور مسلح مزاحمت کرتے ہوئے فلوجہ میں داعش کے تین بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا۔ ایک آزاد ذریعہ کے مطابق ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ کوئی باہر نہیں نکل سکتا ۔ باہر نکلنا خالی از خطرہ نہیں ہے۔شہر سے باہر نکلنے کے تمام راستوں پر جگہ جگہ بندوق بردار تعینات ہیں۔
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے پناہ گزیں یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ فلوجہ سے نقل مکانی کی کوشش میں20مئی سے اب تک متعدد عورتیں اور بچے مارے گئے لیکن 80سے زائد کنبے فلوجہ سے زندہ سلامت نکل جانے میں کامیاب ہو گئے۔دوسری جانب عراقی شیعہ جنگجوو¿ں نے فلوجہ کو لوگوں کی مد کرتے ہوئے شہر سے باہر نکلنے کے لیے تین راستے بنا دیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh kills fallujah citizens shia fighters help people to flee uprising starts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply