داعش نے لیبیا میں 16ایتھوپیائی عیسائیوں کو سزائے موت دے دی

 طرابلس: تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک نیا خوفناک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں کم از کم16ایتھوپیائی عیسائیوں کو لیبیا میں موت کے گھاٹ اتارتے دکھایا گیا ہے۔بدھ کو جاری کیے گئے29منٹ کے اس ویڈیو میںدو مختلف مقامات کے ناظر دکھائے گئے ہیں۔
جن میں سے ایک منظر درختوں کے نیچے کا اور دوسرا ایک ساحل کے قریب کا ہے۔دونوں مقامات پر نقاب پوش دہشت گردوں نے قیدیوں کو گروپوں میں بانٹ کر انہیں اپنے سامنے گھٹنے کے بل بٹھا دیا۔ان دہشت گردوں میں سے ایک نے ایک بیان پڑھنا شروع کیا جس میں نارنگی و سیاہ لباس میں ملبوس قیدیوں کودشمن ایتھوپیائی چرچ سے وابستہ صلیب کے ماننے والے قرار دے کر انہیں ایک قطار میں کھڑا کر دیا گیا اور پھر پشت سے ان کے سر میں گولی مار دی گئی۔
دوسرے گروپ کو ساحل سمندر پر لے جا کر گروپ میں شامل افراد کا ایک ایک کر کے سر قلم کر دیا گیا۔دہشت گرد تنظیم اب تک شام،عراق اور لیبیامیں مظالم ڈھاکر ہزاروں عیسائیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور ر چکی ہے۔

Title: daesh executes over a dozen ethiopian christians in libya | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply