داعش انتہا پسندوں نے عراق میں 40 افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا

دبئی:(یو این آئی) عراق کے موصل شہر میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے جنگجووں نے 40 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ سلامتی اہلکاروں نے آج بتایا کہ ان لوگوں کو موصل میں داعش کے خلاف سازش رچنے کے الزام میں کل موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ان لوگوں پر عراق کے سابق سلامتی دستوں کے رکن ہونے اور لوگوں کو دہشت گردوں کے قبضے والے اس شہر سے بھگانے میں لوگوں کی مدد کرنے کے بھی الزام ہیں۔ اہلکاروں نے بتایا کہ داعش نے مذکورہ 40 افراد کی لاشیں اور ان کے ناموں کی فہرست موصل شہر کے بڑے ہسپتال میں بھیجی ہیں۔ ان سب کے سر میں گولی ماری گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh execute 40 iraqi citizens in mosal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply