داعش نے برلن ٹرک حملہ کی ذمہ داری قبول کی

قاہرہ:دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)نے جرمنی کے دارالحکومت برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ہوئے ٹرک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 50 افراد زخمی ہوئے تھے۔
داعش سے وابستہ اماک نیوز ایجنسی کے مطابق آئی ایس نے کہا کہ اس کے ایک دہشت گرد نے برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک سے حملہ کیا ہے۔ ایجنسی نے کہاکہ اس مہم کو ہم نے کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔یہ داعشی انتہا پسند برلن کا ایک سپاہی تھا۔
اور اس نے اتحادی افواج میں شامل ممالک کے شہریوں پر حملے کی اپیل پر یہ حملہ کیا ہے۔ جرمن حکام کا خیال ہے کہ ایک یا اس سے زیادہ حملہ آور فرار ہے۔
حملے کے بعد جرمن پولیس نے مشتبہ پاکستانی شہری نوید بی کو حراست میں لیا تھا لیکن ثبوتوں کے فقدان کے سبب اسے رہا کر دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh claims berlin christmas market truck attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply