داعش نے ماسکو میں پولیس چوکی پرحملے کی ذمہ داری قبول کی

ماسکو:دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) نے روس کی راجدھانی ماسکو کے باہری علاقہ میں واقع ٹریفک پولیس کی ایک چوکی پر17اگست کو کیے گئے ناکام حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
عمق خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ماسکو کے مشرقی بالا شکھا علاقہ میں ٹریفک پولیس کی چوکی پر تنظیم کے دو ممبران نے حملہ کیا تھا۔ روسی تفتیش کاروں کے مطابق ٹریفک پولیس کی چوکی پر دو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔ لیکن پولس کی جوابی کارروائی کے دوران دونوں حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ دو پولیس والے زخمی ہوگئے تھے۔ جن میں سے ایک کو گہرے زخم آئے ہیں۔
دو انتہا پسندوں میں سےا یک نے ایک پولس افسر پر کلہاڑی سے حملہ کیا۔جواب میں پولس افسروں نے فائرنگ کی ۔جس میں وہ حملہ آور مارا گیا ۔لیکن دوسرے حملہ آور نے ایک پولس اہلکار کی بندوق چھی کر اسے زخمی کر دیا۔تاہم وہ انتہا پسند بھی پولس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh claims attack on police in russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply