داعش نے مغربی عراق کے قصبہ رتبہ پر قبضہ کر لیا

داعش نے مغربی عراق کے قصبہ رتبہ پر قبضہ کر لیا
بغداد: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)نے شام اور اردن کی سرحد کے نزدیک مغربی عراق کے رتبہ قصبے کے نصف حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس سے قبل اس قصبے کے ایک تہائی حصے پر داعش کا قبضہ تھا۔
داعش کے انتہاپسندوں نے اتوار کے روز رتبہ قصبے پر حملہ کیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ موصول پر فوجی دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے داعش نے اس قصبے پر قبضہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ داعش کے انتہا پسندوں نے رات بھر کی لڑائی کے بعد اس قصبے میں اپنے قبضے والے علاقے کا دائرہ بڑھالیا ہے۔ اس قصبے کے نصف حصے پر سنی قبائلی لڑاکوں اور عراقی فوج کا قبضہ ہے۔