داعش کا روس کے خلاف اعلان جہا د

قاہرہ: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کرکے اپنے دہشت گردوں کو روس کے خلاف جہاد شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
9منٹ کے اس ویڈیو میں کسی ریگستان میں ایک دہشت گرد کو تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں پیچھے سے آواز (وائس اوور) میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ہم روس آئیں گے اور تمہارے گھر میں داخل ہوکر ماریں گے۔
اس ویڈیو میں دہشت گردوں کو حملے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ روس کے خلاف جہاد کرو ، حملہ کرو اور ان کا قتل کرو۔ حالانکہ آزاد ذرائع سے اس ویڈیو کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن جس سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ اس کے فوٹیج کے لنک کو جاری کیا گیا ہے وہ داعش سے وابستہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh calls for jihad against russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply