داعش کا شمالی عراق کے دو تیل پلانٹوں پر حملہ، پانچ ہلاک

کرکک:ا دولت سلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے جنگجوؤں نے عراق کے شمالی علاقے میں دو توانائی پلانٹوں پر حملہ کرکے کم از کم پانچ ملازمین کو قتل کر دیا۔
فوج کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پہلا حملہ صبح ساڑھے پانچ بجے اے بی 2 گیس کمپریسر اسٹیشن پر کیا۔ چار حملہ آوروں نے ہتھ گولہ سے باہری دروازے کو توڑ کر حملہ کیا۔ اس حملے میں دو ملازم شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے کنٹرول روم کے اندر چار ملازمین کی گولی مار کر قتل کردیا۔
واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پلانٹ پر پہنچ کر پھر سے قبضہ کر لیا اور وہاں چھپے 15 ملازمین کو باہر نکالا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور وہاں سے 25 کلو میٹر دور شمال مغربی بائی حسن تیل اسٹیشن بھاگ گئے، جہاں حملہ آوروں نے پھر ایسے ہی حملے کو انجام دیا۔ خود کش حملہ آوروں میں سے ایک نے دوسرے حملہ آور کو اہم دروازے میں گھسنے میں مدد پہنچانے کے لیے خود کو اڑا لیا۔
دو دیگر خود کش حملہ آوروں نے پلانٹ کے اندر خود کو اڑا لیا، جس میں تیل ذخیرہ ٹینک تباہ ہو گیا۔ چوتھا حملہ آور بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ حملے میں مارا گیا۔سلامتی دستوں کے مطابق یہاں ہوئے حملے میں ایک تیل انجینئر بھی مارا گیا اور چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی ایس سے تعلق رکھنے والی اماک نیوز ایجنسی نے بتایا کہ آئی ایس نے بائی حسن پلانٹ پر حملہ کیا ہے، لیکن پہلے حملے کے بارے میں ایجنسی نے کوئی اطلاع نہیں دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Daesh attacks two energy plants near kirkuk in north iraq kills five in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply