انڈونیشیا میں طوفان باد وباراں کی قہر سامانیاں ،19ہلاک،ہزاروں مکانات زیر آب

جکارتہ:انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں طوفان بادو باراں میں کم از کم19افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے زیادہ تر کی ہلاکت گرنے وا لے ایک تودے نیچے دب جانے سے ہوئی ہے۔
ویڈیو فوٹیج میں دریاؤں کو سطح سے اوپر بہتے ہوئے اور سڑکوں اور دیہات کو کیچڑ ملے بھورے پانی میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈزاسٹر مٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان ستوپو پورو نوگروہو کے مطابق 19افراد ہلاک ہو گئے اور ہزاروں مکان پانی میں ڈوب گئے اور کئی مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا۔دو قریبی ہوائی اڈوں کو تھوڑی دیر کے لیے بند کر دیا گیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cyclone kills 19 most under landslide on indonesian island of java in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply