آسٹریلیا میں ڈیبی طوفان کا قہر،بجلی غائب ،اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت

سڈنی : آسٹریلیا میں ڈیبی طوفان کی تباہکاریوں کے بعد بھوک و پیاس سے بے حال ڈے ڈریم اور ہملتن کے رہائشیوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔طوفان کے باعث کئی علاقوں کے ہزاروں گھروں میں بجلی چلی گئی۔ متاثرین کو مدد پہنچانے کے لیے فوج کے جوانوں کو طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لگایا گیا ہے۔ اس طاقتور طوفان کی وجہ سے کوئنزلینڈ میں بڑے پیمانہ پر زمینی تودے گرے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی اور ٹیلیفون کے کنکشن کٹ جانے سے امدادی کام میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طوفان سے متاثر ہزاروں لوگوں نے دنیا کے مشہور گریٹ بیریار ریف اور اہم ساحلی علاقے میں بنے ٹورسٹ ریزورٹ میں پناہ لی۔ طوفان کے دوران تقریبا 260 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ اس کی وجہ سے تقریبا 51,000 گھروں کی بجلی چلی گئی ہے اور تیز ہواؤں، بھاری بارش اور سمندری لہروں سے متعدد گھروں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے کہا کہ دو افراد زخمی ہو ئے ہیں، جن میں سے ایک شخص پر دیوار گر جانے سے اسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cyclone debbies full wrath is revealed in australia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply