کئی ممالک میں سائبر حملے سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر،بجلی کمپنیوں اور بینک کے کام کاج بند

ماسکو:پوری دنیا ایک مرتبہ پھر سائبر حملے کی زد میں ہے۔ ’واناکرائی رین سموئیر‘ جیسے وائرس نے منگل کو پوری دنیا پر بڑا سائبر حملہ کیا۔ سائبر حملے کا سب سے زیادہ اثر یوکرائن میں ہواہے، جہاں سرکاری دفاتر، بجلی کمپنیوں اور بینک کے کمپیوٹر کے نظام میں بہت زبردست خرابی آئی ہے۔ یوکرائن کا سینٹر ل بینک، سرکاری بجلی کی ڈسٹریبوٹر کمپنی، ہوائی جہاز ڈویلپر کمپنی ایتونوو اور ڈاک کی خدمات اس حملے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیو کی میٹرو میں پیمنٹ کارڈ کام نہیں کر رہے ہیں۔ بہت سے پٹرول پمپوں پر کام کاج روکنا پڑا ہے۔ روس کی سب سے بڑی تیل کی پیداوار کمپنی روجنے فٹ سمیت کئی بڑی کمپنیوں نے بھی کہا ہے کہ ان کے یہاں بھی سائبر حملے کا اثر ہوا ہے۔ تاہم، اس سائبر حملے کا اثر ہندستان پر نہیں پڑا ہے۔
روس کی سب سے بڑی تیل کی پیداوار کمپنی روجنےفٹ نے بیان جاری کر کہا کہ اس کے ’آئی ٹی سسٹمز اس سائبر حملے کے شکار ہوئے ہیں‘۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ سائبر حملہ ’رین سموئیر‘ جیسا ہی سنگین ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔.ماسکو کی ایک سائبر سیکورٹی کمپنی آئی بی نے کہا کہ اسے روس اور یوکرائن میں یکساں طور پر متاثرہ لوگوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وہیں، ڈنمارک کی دارالحکومت کوپن ہیگن میں واقع گلوبل شپنگ کمپنی نے کہا کہ اس کا کمپیوٹر نظام بھی سائبر حملے سے متاثر ہوا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ حملہ یوکرائن سے کیا گیا ہے اور آہستہ آہستہ پوری دنیا کو اپنی زد میں لے رہا ہے۔ سائبر سیکورٹی ماہرین کے مطابق، اس کے اسپین اور ہندستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پھیلنے کا اندیشہ ہے، جو بھی ممالک اس کی زد میں آئے ہیں، وہاں متعدد مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس سائبر حملے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ابتدائی خبروں کے مطابق یہ حملہ یوکرائن اور روس میں ایک ہی وقت میں کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cyber attack sweeps globe researchers see wannacry link in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply