افریقی نژاد شخص کی پولس فائرنگ میں ہلاکت کے بعدامریکہ کے چارلوٹ میں کرفیو نافذ

واشنگٹن: امریکہ میں شمالی کیرولینا کے چارلوٹ علاقہ میں پولیس کی گولی سے ایک افریقی نڑاد امریکی کے مارے جانے کے بعد پولس اور احتجاجیوں کے درمیان دو روز سے جاری پر تشدد جھڑپوں کے بعد جمعرات کی شب حکام نے کرفیو نافذ کر دیا۔
پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ کرفیو تا اطلاع ثانی جاری رہے گا۔ پولس فائرنگ میں ہلاک افریقی نژاد کیتھ اسکاٹ کے لواحقین نے اس کی ہلاکت کے فوٹیج دیکھنے کے بعد کہا کہ جوابات کی بہ نسبت سوالات زیادہ ہیں۔
پولس نے جان بیلک فری وے پر، جس کی احتجاجیوں نے ناکہ بندی کر رکھی تھی، سیکڑوں مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لیے اشک آور گولے داغے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Curfew imposed in charlotte as keith scotts family view footage of killing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply