کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے سابق انٹیلی جنس سربراہ کو نیا وزیر داخلہ مقرر کر دیا

ہوانا:کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے وائس ایڈمرل جولیو سیزر گنداریلا کو ملک کا نیا وزیر داخلہ بنایا ہے۔ سابق وزیر داخلہ فرنانڈیز گوڈن کے جمعہ کو طویل علالت کے بعد 78سال کی عمر میںانتقال کر جانے کے بعد مسٹر گنداریلا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کیوبا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کل ایک مختصر بیان میں یہ اطلاع دی۔ مسٹر گنداریلا نے خفیہ محکمے کے سربراہ کے طور پر 16 برسوں تک اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ مسٹر گنداریلا کو 2015 میں ملک کا نائب وزیر داخلہ بنایا گیا تھا۔
وہ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور قومی اسمبلی کے بھی رکن ہیں۔ گزشتہ دو سال سے بھی کم مدت میں کیوبا میں وزیر داخلہ کی یہ تیسری تقرری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cuba names counter intelligence chief as interior minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply