ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان تین ملکی یورپی دورہ مکمل کر کے سعودی عرب واپس

ریاض: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود امریکہ ،فرانس اور اسپین کے شاہی دورے کے بعد جمعہ کی صبح سعودی عرب پہنچ گئے۔سعودی عرب پرواز کرنے سے قبل جمعرات کو ولیعہد شہزادہ بن سلمان کا میڈرڈ میں شاہی محل میں شاہ اسپین فلپ ششم نے خیر مقدم کیا۔
دورے کے دوران اسپین کے دارالخلافہ میڈرڈ میں ایک تقریب میں سعودی عرب اور اسپین نے دفاع کے شعبہ میں تعاون پر 2.2بلین ڈالرکا معاہدہ کیا۔اسپین میں اپنے قیامکے دوران اسپین کے وزیر دفاع ماریا ڈولورز کوسپیڈال نے بھی شہزادہ بن سلمان کا، جو سعودی عرب کے وزیر دفاع ہیں اور اقتصادی پالیسی بھی وضع کرتے ہیں،میڈرڈ کے قریب فوجی اڈے ٹوریجون ڈی آرڈوز میں خیرمقدم کیا۔
کوسپیڈال اسپین کے وزیر خارجہ الفانسو ڈاسٹیس کی نمائندگی کر رہے تھے جو وزیر اعظم میریانو راجوئے کے ہمراہ ارجنٹینا گئے ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے امریکہ اور فرانس کے ساتھ بھی کئی بڑے معاہدے کیے۔

Title: crown prince arrives in saudi arabia after royal tour | In Category: دنیا  ( world )
Tags:

Leave a Reply