پاکستان کی جانب سے افغان علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ کنار کے حکام کے مطابق اس صوبہ پر ڈورنڈ لائن پار سے فائرنگ کا سلسلہ متواتر جاری ہے اور گذشتہ24گھنٹے کے دوران درجنوں توپ گولے صوبہ کے دو شہروں میں آکر گرے۔
صوبائی پولس ترجمان فرید اللہ دہقان نے سرحد پار پاکستان سے منگل سے جاری فائرنگ میں80راؤنڈ گولیاں چلائے جانے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس گولہ باری سے کوئی جانی اتلاف نہیں ہوا لیکن دیگر املاک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک مکان بھی تباہ ہو گیا۔
وزارت دفاع اور مرکزی حکومت کے افسران بالا نے ابھی تک اس فائرنگ پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے اہلکاروں کے مطابق سرحدی دستوں کو اس بات کی پہلے ہی اجازت دی جا چکی ہے کہ وہ ڈورنڈ لائن پار سے گولہ باری کا جواب دیں۔
وزارت دفاع کے ایک ترجمان جنرل دولت وزیری نے کہا کہ پہلے ہی سے اجازت حاصل ہونے کے باعث سرحدی دستوں کو ڈورنڈ لائن پار سے ہونے والی فائرنگ کا جوب دینے کے لیے اب اجازت لینے کے لیے وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cross border shelling continues in kunar province of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply