مالی میں فوج و باغیوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر بچی ہلاک

بماکو: مغربی افریقی ملک مالی کے شمالی شہر کدل میں حکومت کی حمایت والی فوج اور تراگ اکثریتی مخالف اتحاد کے درمیان پرتشدد تصادم شروع ہو گیا ہے جس میں ایک لڑکی کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق یہ تشدد کل شروع ہوا۔ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد لوگ اپنے گھروں میں بند ہو گئے۔ چند منٹ کے بعد شہر کے باقی حصوں سے بھی گولی چلنے کی آواز سنی جانے لگیں۔ ہلاک شدہ لڑکی کے والد کے مطابق کراس فائر کے دوران ان کی لڑکی کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن منسما نے اسے دونوں تنظیموں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس سے پہلے حکومت کی حمایت والی فوج اور تراگ اکثریتی آرڈینیشن آف اجواد موومنٹ نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Croos firing in mali kills a girl in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply