جرمنی جانے والے طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر نیو یارک میں اتار دیا گیا

بلامقام: ٹیکساس سے جرمنی جانے والی لفتھانسا کی پرواز کو کل رات نیویارک سٹی ائر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا کیونکہ ائر لائن کے ہیڈکواٹر کو اس میں بم ہونے کی خبر ملی تھی۔
پورٹ اتھارٹی آف نیویارک اور نیوجرسی کے ترجمان اسٹیو کولمن نے کہا کہ پرواز 441 جو ہوسٹن سے فرنکفرٹ جارہی تھی باحفاظت اتر گئی اور اسے جان ایف کنیڈی ہوائی اڈے کے ایک سنسان علاقہ میں لے جایا گیا۔
جہاز میں سوار 530 افراد کو جہاز سے اتار لیا گیا ہے۔ سب محفوظ ہیں۔ جہاز کی تلاشی لی جارہی ہے۔ ہوائی اڈے کا کام کاج متاثر نہیں ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Credible bomb threat diverts flight to john f kennedy airport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply