فرینکفرٹ سے دہلی آنے والا ایر انڈیا کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تہران میں اترا

نئی دہلی: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے 249 مسافروں کو لے کر دہلی آ رہے ایئر انڈیا کے ایک طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسے ہنگامی حالات میں ایران کے دارالحکومت تہران میں اتارنا پڑا۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ سبھی 249 مسافروں کو تہران میں بحفاظت اتار کر ایک مقامی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ انہیں ایک خصوصی طیارے سے ممبئی لایا جائے گا۔ ساتھ ہی انجینئرز کی ایک ٹیم گراؤنڈیڈ طیارے بوئنگ 787 ڈریم لائنرکی جانچ اور مرمت کے لئے تہران بھیجی گئی ہے۔
ترجمان دھننجے کمار نے بتایا کہ پرواز نمبر اےا? 120 نے فرینکفرٹ سے دہلی کے لئے پرواز کی تھی۔ طیارے کو ہندوستانی وقت کے مطابق، صبح 8.30 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنا تھا لیکن راستے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسے مقامی وقت کے مطابق، صبح 6.20 بجے تہران میں اتارنا پڑا۔ اس طیارے کے مسافروں کو وطن واپس لانے کے لئے ممبئی سے بوئنگ 747 طیارے کو بھیجا گیا ہے۔ اسی طیارے سے انجینئرنگ ٹیم بھی بھیجی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cracked windshield forces ai frankfurt delhi flight to land in tehran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply