یو اے ای کے نائب وزیر اعظم کے اسرائیل سے تجارتی روابط بے نقاب

دوبئی:افشا ہوئی کچھ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں خاندان کے ایک فرد کے اسرائیل سے وسیع کاروباری تعلقات ہیں۔دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ عرب امارات کے ایک نائب وزیر اعظم اسرائیل کو مویشیوں کے ایک کلیدی سپلائر ہیں۔
وہ کمپنیوں کے ایک گروپ کے توسط سے ہزاروںمویشی بذریعہ بحری جہاز اسرائیل بھیجتے ہیں۔مڈل ایسٹ آئی نیوز پورٹل نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ابو ظبی کے ولیعہد شہزادہ اور یو اے ای کے اصل حکمراں شیخ محمد بن زائد النہیان کے بھائی شیخ منصور بن زائد النہیان ہی شاہی خاندان کے وہ فرد ہیں جو اسرائیل کو مویشیوں کی سپلائی میںملوث ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شکٰ منصور کا ایمیریٹ فیچر فوڈ کمپنی میں، جو اسرائیل کو مویشی بھیجتی ہے، 40فیصد حصص ہیں جوتمام شراکت داروں میںسب سے زیادہ حصص ہیں۔یو اے ای سمیت کئی عرب حکومتوں کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔اور خود کو فلسطینی کاز کا علمبرداراور اسرائیل کا روایتی دشمن قرار دیتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cows bridge to uae israel relations report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply