حکومت شام اپنے ہی عوام کو ہلاک کر رہی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے شامی سرکار پر پچھلے 5 سال سے جاری خانہ جنگی میں بیشتر بے قصور ہی شہریوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مسٹرمون نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے آخری بار خطاب کرتے ہوئے بشار الاسد حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا شام کے طاقتور حکمراں کے ہاتھ خون میں رنگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں زیادہ تر عام شہری مارے گئے ہیں ان کے قتل کے لئے اسد سرکار ذمہ دار ہے۔ مسٹر مون نے کہا کہ شامی سرکار لگاتار آس پڑوس کے شہریوں پر بھی بم برسا رہی ہے اور منصوبہ بند طریقہ سے ہزاروں قیدیوں کو ایذائیں دے رہی ہے۔ شامی حکومت کے اس اعلان کے بعد کہ امریکہ روس کی کوششوں سے کی جانے والی جنگ بندی ختم ہو گئی تقریر کرتے ہوئے بان نے اقوام متحدہ کی ارسال کردہ ریلیف لے کرحلب جانے والے امدادی قافلے کے ٹرکوں پر فضائی بمباری کی شدت سے مذمت کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cowards ban ki moon accuses syrian government of killing civilians in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply