تارکین وطن کی امریکی آمد سے متعلق ٹرمپ کے حکم پر روک برقرار

واشنگٹن:امریکہ کی ایک وفاقی اپیلی عدالت نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے حکم پر روک لگانے کے سیٹل کی ایک عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران اپیل عدالت نے صدر ٹرمپ کے متنازعہ سفر پابندی کا دفاع کرنے والے اور اس پر اعتراض کرنے والوں سے سخت سوال پوچھے۔
تین ججوں کی ایک بینچ نے صدر کے اختیارات کو محدود کرنے اور سات ممالک کو دہشت گردی سے جوڑنے پر کئی سوال کھڑے کئے۔اس سے پہلے، ٹرمپ نے اپنے اس متنازعہ حکم کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکیوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگانے کا انہیں قانونی حق ہے۔ پولیس سربراہان کے ایک اجلاس میں صدر ٹرمپ نے وفاقی اپیل عدالت میں اس سفرپابندی پر نظر ثانی کی سماعت کو شرمناک قرار دیا تھا اور کہا کہ ایسا سیاسی وجوہات کی بنا پر کیا جا رہا ہے۔
اب اس معاملے میں آخری فیصلہ امریکہ کا سپریم کورٹ کرے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے 27 جنوری کو سات مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ ان ممالک میں عراق، ایران، شام، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Court denies doj request for stay trump immigration order in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply