منقسم قبرص کے الحاق کے لیے مذاکرات 18 جنوری سے پھر شروع ہوں گے

جنیوا: قبرص کی دہائیوں پرانی تقسیم کے حل کی بات چیت بغیر اتفاق رائے کے ختم ہوگئی ہے مگر اس پیچیدہ مسئلہ کو سلجھانے کے لئے افسران 18 جنوری کو پھر اکٹھا ہوں گے۔ اس پر سیاسی معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے رائٹر سے کہاکہ انہیں اعتماد ہے کہ مذاکرات کے شرکاءاس کا کوئی نہ کوئی قابل قبو ل حل تلاش کرنے کے لیے ’آخری کوشش‘ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ابھی اس عمل میں تعاون دینے والے یونانی ترک اور برطانوی وزرا خارجہ کے دوبارہ جمع ہونے کی کوئی تاریخ طے نہیں ہے۔
ترک قبرص اور یونانی قبرص کو اقوام متحدہ نے ایک بفر زون کے توسط سے ایک دوسرے سے جدا کررکھا ہے۔ اور قبرص کے باہمی ادغام کی ہر ممکن کوشش رائیگاں گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Could the divided island of cyprus reunite in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply