تہران: چین کے صوبہ ہوبئی کے شہر ووہان سے عفریت کی شکل میں نمودار ہونے والے ہلاکت خیز کوروناوائرس کو ایران میں داخل ہو نے اور بڑے پیمانے پر عوام کو اس کی زد میں آنے کے پیش نظر ایران نے 54ہزار لوگوں کو جیلوں سے عارضی طور پر رہا کردیا۔

تاکہ یہ کوروناوائرس ایران کی کھچا کھچ بھری جیلوں میں بند قیدیوں میں نہ پھیل جائے۔ واضح ہو کہ ایران میں اس مرض میں مبتلا ہو کر 77اموات ہو چکی ہیں جو چین میں کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بعد کسی ملک میں اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

ایران میں 2336پوزیٹیو کیسز بھی پائے گئے۔نائب وزیر صحت علی ضا رئیسی نے ایران کی نیم سرکاری آئی ایل این اے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وزارت 3لاکھ طبی کارکنوں اور ماہرین کی ٹیم کو پورے ملک میں متحرک کر رہی ہے۔

عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسم،اعیلی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان قیدیوں کو جن کے کوویڈ 19- (Covid-19 )نمونے نگیٹیو پائے گئے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ لیکن جن قیدیوں کو پانچ سال سے زیادہ مدت کی قید سنائی گئی ہے انہیں رہا نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *