امریکہ میں امام وموذن کے قتل کیس میں ایک مشتبہ پکڑا گیا

نیویارک: امریکہ کے نیویارک میں ایک مسجد کے امام اور ان کے ساتھی کے قتل کے پیش نظر نیویارک پولیس ایک مشتبہ کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل پولیس نے مشتبہ شخص کو امام کے قتل والے دن ہٹ اینڈ رنز سے متعلقہ کیس کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس مشتبہ شخص کوہسپانوی شہری بتا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مولانا اخون زئی جو پیش امام اور ان کے نائب صلاح الدین جوموذن کے فرائض انجام دے رہے تھے،ہفتہ کو کوئنز کے اوزون پارک میں واقع مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ کسی نے فائرنگ کر کے ان کا قتل کر دیا۔
امام و موذن پر پہلے سے تیار کی گئی ایک اسکیم کے تحت فائرنگ کی گئی تھی اور اسی سلسلے میں مشتبہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فی الوقت تفتیشی افسران مشتبہ کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کر ر ہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cops arrest man suspected of executing imam assistant in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply