مقدونیہ کے پارلیمانی انتخابات میں نیشنلسٹ پارٹی جیتی مگر حکومت سازی کے لیے حلیف کی ضرورت

اسکوپزے:جنوبی یورپ کے وسط بلقان جزیرے نما پر واقع ملک مقدونیہ میں سابق وزیراعظم نکولا گرووسکی کی قیادت والی نیشنلسٹ وی ایم آر او۔ڈی پی ایم این ای پارٹی نے پیر کو ختم ہوئے پارلیمانی انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق نیشنلسٹ وی ایم آر او -ڈی پی ایم این ای پارٹی کو 120سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں سے 51پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق اپوزیشن سوشل ڈیموکریٹس نے 49سیٹیں حاصل کی ہیں۔
اس جیت کے باوجود حکومت سازی کے لیے وی ایم آر او کو دوسری پارٹیوں کا سہارا لینا پڑے گا کیونکہ حکومت تشکیل دینے کے لیے اسے 120رکنی ایوان میں61کی حمایت ثابت کرنا ہو گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Conservatives win macedonian election need partner to rule in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply