جنوبی ایران میں آسمان ایرلائنز کا طیارہ تباہ،66ہلاک

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے سے 66 مسافر وں کو لے کر جنوب مغربی شہر ی یاسوج کی طرف پرواز کرنے والا آسمان ایر لائنز کا ایک مسافر بردار طیارہ اے ٹی آر 72-سمیرم شہر کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔جس میں تمام 66و عملہ کے افراد ہلاک ہو گئے۔
آسمان ایرلائنز کے ترجمان محمد تقی طباطبائی نے فلائٹ نمبر ای پی3704 کے تمام66مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ کو چھاننے کے بعد ہمیں علم ہوا کہ بدقسمتی سے جہاز کا کوئی مسافر، جس میں59بڑے اور ایک بچہ تھا، اس حادثہ میں زندہ نہ بچ سکا۔جبکہ عملہ میں ایک پائلٹ، ایک معاون پائلٹ ، دو فلائٹ اٹینڈنٹس اور دو ایر مارشل شامل ہیں۔گہری دھند کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹرز زغاروز پہاڑیوں میں جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکے۔

Title: commercial plane crashes in southern iran killing 66 people in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply