سپریم کورٹ نے خالدہ ضیا کی ضمانت کی توثیق کر دی

ڈھاکہ: سپریم وکرٹ آف بنگلہ دیش نے سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی چیرپرسن خالدہ ضیاءکو ایک اور کومیلا کیس میں چھہ ماہ کی ضمانت دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلہ کی توثیق کر دی۔

عدالت عظمیٰ نے اس کے چیمبر ججوں کے اس حکم کو بھی باطل قرار دے دیا جس میں اس کیس میں خالدہ کو ضمانت دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر حکم امتناعی جار ی کر دیا گیا تھا۔ چیف جسٹس سید محمود حسین کی سربراہی والی ایک تین ججی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے داخل کی گئی اپیل پٹیشن پر یہ فیصلہ کیا۔

خالدہ ضیا کے وکیل مسعود رانا نے ڈیلی اسٹار کو بتایا کہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے چیرپرسن کے خلاف چونکہ دیگر معاملات میں بھی گرفتار ہیں اس لیے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بھی وہ جیل سے رہا نہیں ہو سکیں گی۔

واضح ہو کہ ہائی کورٹ نے 2015میں کومیلا کے چوداگرام علاقہ میں مچائی گئی غنڈہ گردی میں ایک وین کی توڑ پھوڑ کے کیس میں 28مئی کو خالدہ ضیاءکو6ماہ کی ضمانت دے دی تھی۔جس پر سپریم کورٹ کے چیمبر جج نے 31مئی کو حکم امتناعی جاری کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Comilla vandalism case sc upholds khaledas bail in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply