ٹرمپ نے کومی کوفلین ۔روس رابطہ تحقیقات روک دینے کو کہا تھا

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کے اس وقت کے ڈائریکٹر جیمز کومی سے پہلے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن اور روس کے درمیان تعلقات کی تحقیقات کو ختم کرنے کو کہا ہے۔ ذرائع نے مسٹر کومی کے ایک تحریری میمو کے حوالے سے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے مسٹر کومی سے مسٹر فلن اور روس کے درمیان تعلقات کی تحقیقات کو ختم کرنے کو کہا تھا۔ اس تنازع کے ساتھ ہی کل مسٹر ٹرمپ کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات روس کے ساتھ اشتراک کرنے کی خبر نے سیاسی حلقہ میں سنسنی پھیلا دی۔ نیو یارک ٹائمز میں پہلی بار شائع خبر نے یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا مسٹر ٹرمپ نے وفاقی تحقیقات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے۔
اگرچہ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہصدر اور مسٹر کومی کے درمیان بات چیت کا یہ سچا یا عین تصویر نہیں تھی“۔ کومی نے اوول آفس میں مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد اس میمو کو لکھا۔ اس کے ایک دن بعد 14 فروری کو مسٹر ٹرمپ نے مسٹرکومی کو نائب صدر مائیک پنس کو گمراہ کرنے کے لئے ہٹا دیا۔ کہا گیا کہ روس کے سفیر سرگئی کسلیاک کے ساتھ مسٹر ٹرمپ کی بات چیت کے بارے میں انہوں نے مسٹر پنس کو گمراہ کیا۔ ایک ذریعہ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے مسٹرکومی سے کہا تھا، ”مجھے امید ہے کہ آپ اس معاملے کو چھوڑ دیں گے“۔

Title: comey says donald trump asked him to end flynn probe | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply