کولمبیائی صدرنے نوبل امن انعام کی رقم خانہ جنگی کے متاثرین کوعطیہ کردی

واشنگٹن:نوبل امن انعام سے نوازے جانیوالے کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سینتوس نے انعامی رقم کو ملک میں گزشتہ 52 سالوں سے جاری خانہ جنگی کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر سینتوس کو یہ ایوارڈ ملک میں گزشتہ 52 سالہ خانہ جنگی کو ختم کرکے امن معاہدے کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
اس معاہدے کے کچھ دنوں بعد ہی کولمبیئائی ووٹروں نے رائے شماری کے ذریعے اسے رد کر دیا۔ مسٹر سینتوس نے کہا کہ کل رات، میں اپنے خاندان سے ملا اور نوبل انعام سے ملی 9 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی رقم کو متاثرین کو عطیہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ جدوجہد کے تمام متاثرین کے لئے وقف ہے۔کولمبیا میں خانہ جنگی کے دوران دو لاکھ 60 ہزار لوگ ہلاک ہوئے اور 60 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Columbian president announces to give nobel prize money among civil war hit people in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply