کولمبیا ئی صدر سینتوس نوبل امن انعام سے سرفراز

اوسلو:کولمبیا کے صدر جووان مینوئل سینتوس کو سال 2016 کا نوبل امن ایوارڈ دینے کا آج اعلان کیا گیا۔ کولمبیا میں 50 برسوں سے بھی زائد عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کو ختم کرنے کے لئے انہوں نے مارکسی باغیوں کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے لیکن اتوار کے روز ملک میں کرائے گئے استصواب رائے کے دوران عوام نے اس سمجھوتے کو مسترد کردیا ہے۔
مسٹر سینتوس نے سمجھوتے کو مسترد کئے جانے کے باوجود امن منصوبے کو دوبارہ لانے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اسے مسترد کرنے والے ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ یہ سمجھوتہ چھاپہ ماروں کے تیئں بہت نرمی برتنے والا ہے۔ مسٹر سنتوس کو ایوارڈ کے طور پر نو لاکھ 30 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Colombias president juan manuel santos is awarded nobel peace prize in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply