کولمبیاکے صدر نے کولمبیائی انقلابی مسلح فورسز باغیوںکے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کردی

بگوٹا: کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سانٹوس نے پانچ دہائیوں تک جاری خانہ جنگی کے بعد امن سمجھوتے کے تحت ریولیوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا (فارک)کے باغیوں کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ میں اواخر سال تک توسیع کردی ہے۔
مسٹر سانٹوس نے جنگ بندی کی مدت اس لئے بڑھائی ہے تاکہ ریفرنڈم کے دوران نامنظور کئے گئے امن سمجھوتہ پر پھر سے بات چیت کی جاسکے۔ کولمبیائی صدر اس تجویز پر فارک رہنماؤں کے ساتھ ہوانا میں بات چیت کریں گے۔ فارک رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ نئے خیالات کے لئے بات چیت کے خواہاں ہیں۔
صدر سانٹوس نے کہا کہ انہوں نے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ امن سمجھوتے کی حمایت میں آئے طلبہ لیڈروں سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “مجھے ایک طالب علم نے کہا کہ فوج میں کچھ نوجوان ہیں جو کچھ دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ یہ امید کر رہے ہیں کہ انہیں کوئی گولی نہ چلانی پڑے۔اس وجہ سے دیگر طالب علموں کی درخواست پر میں نے جنگ بندی 31 دسمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
2016کے نوبل امن ایوارڈ یافتہ مسٹر سانٹوس نے کہا کہ جنگ بندی کو آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ اس سے پہلے نیا معاہدہ منظور ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش جنگ ختم کرنے کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Colombian president extends farc ceasefire to save peace deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply