برازیل میں طیارہ حادثہ میں ایک فٹبال ٹیم سمیت76ہلاک

ساؤ پالو:برازیل کے فٹ بال کلب چاپے کوسے کے کھلاڑیوں سمیت 72 لوگوں کو لے جانے والے ایک چارٹرڈ طیارہ منگل کو کولمبیا میں میڈیلن میں شہر جاتے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 81 میں سے 76 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وینزویلین ائیرلائن لامیا کے طیارے میں عملے کے 9 افراد کے علاوہ سودامیریکانا فٹ بال چمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی برازیلین کلب کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت72 افراد سوار تھے۔
یہ طیارہ کولمبیا کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹ جوش ماریا کورڈوا کی جانب محو پرواز تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 15 منٹ پر ایل اے یونین کی میونسپلٹی سیرو گورو میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد کے موقع پر ہی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ طیارہ بجلی کا نظام خراب ہونے کے باعث تباہ ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Colombia plane crash five survivors 76 killed on plane carrying chapecoense footballers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply