کولمبیا میں فارک باغیوں کے ساتھ نئے امن معاہدے پردستخط جمعرات کو

بوگوٹا:کولمبیا میں حکومت اور مارکسی ریولیوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا (فارک) کے باغیوں کے درمیان جمعرات کو نئے امن معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے اور پھر اسے منظوری کے لئے کانگریس کے پاس بھیجا جائے گا۔ نظر ثانی امن معاہدے پر صدر جوآن مینوئل سانتوس اور فارک کے لیڈر روڈریگو لندونو دستخط کریں گے۔
مسٹر سانتوس کو خانہ جنگی ختم کرنے کی کوشش کرنے کے لئے اس سال کے نوبل امن انعام سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے جاری کئے گئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کولمبیا میں برسوں سے چلے آ رہے تنازعات کو ختم کرنے کی سمت میں یہ امن معاہدہ ایک اہم قدم ہے جسے نافذ کرنے کے لئے ہمیں مضبوطی کے ساتھ کوشش کرنی ہوگی۔
اس جدوجہد کو ختم کرنے کے لئے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں گزشتہ چار برسوں سے حکومت اور فارک باغیوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ پانچ دہائیوں سے جاری اس تنازعہ میں اب تک,000 220 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Colombia farc rebels to sign new peace accord on thursday in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply