کولمبیا میں باغیوں نے اقوام متحدہ حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنا شروع کر دیا

بگوٹا:کولمبیا کے مارکسی ایف اے آر سی باغیوں نے اقوام متحدہ کے سامنے اسلحوں کے ساتھ خودسپردگی کرنا شروع کر دی ہے۔ صدر جوآن مینوئل سیتوس نے کہا کم از کم سات ہزار باغی خود سپردگی کر سکتے ہیں۔ دی ریولوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا (ایف اے آر سی) نے گزشتہ سال ہی فوجی تصادم ختم کرنے کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ ایک امن معاہدہ کیا تھا۔
اس تصادم میں دو لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام باغی جون تک اپنے ہتھیاروں کے ساتھ خود سپردگی کر دیں گے۔ اس ہفتے کے آخر تک ان کا علاقوں کے گرد جمع ہونے کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور ان کی جنگ بندی اور اپنے ہتھیار کے ساتھ خود سپردگی شروع ہو گئی ہے۔ اس امن معاہدے کے تحت ایف اے آر سی کے 52 سال قبل جنوبی امریکی ملک میں شروع کی گئی سیاسی تحریک کی تکمیل ہو جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Colombia farc rebels to begin surrendering weapons to un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment