کولمبیا میں باغیوں کا حکومت کے ساتھ تاریخی جنگ بندی معاہدہ

ہوانا:کولمبیا کی حکومت اور ملک کے کمیونسٹ فارک باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا تاریخی معاہدہ طے ہوگیا ہے جس سے لاطینی امریکہ میں نصف صدی سے جاری آخری بڑی کمیونسٹ بغاوت کے ختم ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
اس معاہدہ کے بعد اس لڑائی کے خاتمہ کے لئے، جو 1960 کی دہائی میں سماجی معاشی نابرابری کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی، دائمی امن معاہدہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے اس تاریخی لمحہ میں کولمبیا کے لوگوں کی آنکھوں میں خوشی ومسرت کے آنسوو¿ں سے نم تھیں۔ فارک کے کمانڈر روڈرگس لونڈونوے نے کہا ”خدا کرے یہ جنگ کاآخری دن ہو۔
انہوں نے کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سانتوس کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد کہا۔ ہم حتمی ایک پائیدار امن معاہدہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Colombia and farc rebels sign historic ceasefire deal to end 50 year conflict in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply