کیلی فورنیا میں پولنگ بوتھ کے قریب فائرنگ ، ایک ہلاک،پولس کارروائی میں بندوق بردار بھی مارا گیا

لاس اینجلس:امریکہ میں صدارتی عہدے کےلئے ہورہی ووٹنگ کے دوران آج کیلی فورنیا کے ایجوسا شہر میں ایک پولنگ اسٹیشن کے نزدیک ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم تین دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ جن کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔
بعد ازاں بندوق بردار بھی پولس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں مارا گیا اس کی لاش سان گیبریل ویلی میں ایک مکان کے مین گیٹ کے پاس پڑی پائی گئی۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گولی چلنے کے واقعہ کے بعد سکیورٹی کے پیش نظر انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن اور اس کے آس پاس کے علاقے کو کچھ وقت کےلئے بند کردیا۔
پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظر جائے وقوع کے پاس میموریل پارک اور ڈالٹن پرائمری اسکول کے علاوہ سلاسن سیکنڈری اسکول کو بھی بند کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا تعلق ووٹنگ سے تھا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوپایا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cocaine guns and fury in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply