صدارتی دوڑ میں ہلیری کلنٹن ٹرمپ سے کہیں آگے

واشنگٹن:امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن عہدہ صدارت کی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ سے آگے چل رہی ہیں۔ 4سے8اگست کے دوران ہوئے آن لائن سروے میں 42 فیصد ووٹروں نے وہائٹ ہاوس کی دوڑ میں محترمہ کلنٹن کے حق میں ووٹ دئے جب کہ تقریباً 35 فیصد ووٹروں نے ٹرمپ کے حق میں ووٹ دئے۔
اس سروے میں 1152 ووٹروں نے حصہ لیا۔بقیہ ووٹروں نے دیگر امیدواروں کو ووٹ دیا تو چند ایک نے کوئی رائے نہیں دی۔اس سروے کے نتائج سے ٹرمپ کی حمایت میں گراوٹ دکھائی دی جب کہ محترمہ کلنٹن کے لئے حمایت میں اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیںٹرمپ کو اپنی ہی پارٹی کے اند ر بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کئی اہم ری پبلیکن اراکین نے امریکہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے او رمسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے پر مستقل روک لگانے کے ٹرمپ کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔
ٹرمپ ابھی بندوق کنٹرول قانون کے سلسلے میں محترمہ کلنٹن پر دئے گئے بیانات پر بھی تنازعات کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بندوق حامی قانون ڈیموکریٹک امیدوار کو سپریم کورٹ کے لئے اعتدال پسند ججوں کو نامز د کرنے سے روک سکتے ہیں۔ قبل ازیں پچاس اہم قومی سلامتی ماہرین نے ایک کھلا خط پر دستخط کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے کیوں کہ ایک صدر کے طور پر ان میں کردار، اقدار اور تجربات کی کمی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Clintons lead over trump increases in three battleground states in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply