ہلیری کلنٹن انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کا دورہ نہیں کریں گی

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ فی الحال میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیتو کی دعوت کو قبول نہیں کریں گی اور انتخابات سے قبل میکسیکو نہیں جائیں گی۔ مسز کلنٹن کے حریف ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں میکسیکو کا دورہ کیا تھا جس پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کلنٹن نے اس دورے کو ایک ” سفارتی واقعہ “ کہا تھا۔
کلنٹن نے اے بی سی نیوز کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ وہ آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل میکسیکو کا دورہ نہیں کریں گی۔ سابق وزیر خارجہ ہلیری نے کہا کہ وہ فی الحال میکسیکو کے صدر کی دعوت قبول نہیں کریں گی جنہوں نے گزشتہ ماہ عہدہ صدارت کے دونوں امیدواروں کو میکسیکو آنے کے لئے مدعو کیا تھا۔ ٹرمپ نے پینانیتو کی دعوت فوراً قبول کرلی تھی اور بدھ کو میکسیکو کا دورہ کیا تھا جو شروع میں دوستانہ معلوم ہوا مگر بعد میں کافی تلخی کا باعث بن گیا۔
ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ میکسیکو پر اکثر بہت زیادہ نکتہ چینی کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ ملک ریپ کرنے والے اور منشیات کے ڈیلر امریکہ برآمد کرتا ہے۔ وہاں سے غیر قانونی مہاجرین کو روکنے کے لئے وہ میکسیکو سے متصل سرحد پر ایک دیوار بنوانا چاہتے ہیں جس کا خرچ میکسیکو ادا کرے۔ ٹرمپ اور نیٹو کی ملاقات کے بعد نیٹو نے ٹوئیٹ کیا کہ دیوار کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی ہے اور میکسیکو دیوار کا خرچ نہیں اٹھائے گا۔
جو بات ٹرمپ کہتے تھے نیٹو فوراً اس کی تردید کرتے تھے کہ ہماری آپس میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ ہلیری نے کہا ”انہوں نے دیوار کی بات نہیں کہی تھی اس لئے وہ چپ ہوگئے۔ انہیں تو دراصل کسی سربراہ مملکت سے بات کرنی بھی نہیں آتی اس دورے سے تو یہی ثابت ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Clinton says she will not visit mexico during campaign in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply